گوگل کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے یہ اعلان بھارت میں کمپنی کے سالانہ ایونٹ کے دوران خطاب میں کیا

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 14 جولائی 2020 12:40

گوگل کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
بھارت(اردوپوائںٹ تازہ ترین اخبار-14جولائی 2020ء) گوگل کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے یہ اعلان بھارت میں کمپنی کے سالانہ ایونٹ کے دوران خطاب میں کیا ہے۔ ایونٹ میں گوگل فار انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت کمپنی اگلے 5 سے 7 سال کے دوران بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

اس سے قبل مختلف بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھارت میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے جس سے یقیناََ بھارت کو اس کا فائدہ ہو رہا ہو گا۔ اس سے قبل سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے بھارت میں 900 بلین روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سوشل میڈیا کمپنی نے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ میں5.7بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی جس کے بعد فیس بک بھارتی پلیٹ فارم جیو کے سب سے بڑا اقلیتی حصہ دار بن گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے بعد بانی فیس بک مارک زکربرگ نے چیئرمین ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ معاہدہ کر کے خوشی ہوئی ہے، وہ اس پر پہلے سے غور کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ فیس بک نے 5.7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی جو کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق 900 بلین کی رقم بنتی ہے۔ اس سرمایہ کاری پر بات کرتے ہوئے مارک زکر برگ کا کہنا تھااس معاہدے کے بعدان کی میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے ای کامرس وینچر جیو مارٹ کے مابین باہمی تعاون پر توجہ دے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتیوں کی ایک بڑی تعداد فیس بک اور واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں اور بھارت اس وقت ڈیجیٹل تبدیلی کی راہ پر گامزی ہے۔ ایسے میں جیو جیسے پلیٹ فارم بہت اہم قردار ادا کر رہے ہیں۔اس بارے میں چیئرمین ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ مکیش امبانی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے پورے بھارت کو اس معاہدے کے بارے میں بتایا ہے کہ ان کی کمپنی جیو اور فیس بک کےدرمیان معاہدہ ہو گیا ہےجس کے بعد فیس بک نے سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ تا ہم فیس بک کے بعد اب گوگل نے بھی بھارت میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق کمپنی اگلے 5 سے 7 سال کے دوران بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔