میانمار کا غیر ملکی ممالک کے ساتھ تجارت کا حجم 28.3 بلین ڈالر سے تجاوز

منگل 14 جولائی 2020 14:15

میانمار کا غیر ملکی ممالک کے ساتھ تجارت کا حجم 28.3 بلین ڈالر سے تجاوز
ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) میانمار کا رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں غیر ملکی ممالک کے ساتھ تجارت کا حجم 28.3 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔میانمار کی وزارت کامرس کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر تا 3جولائی کے دوران میانمار کو برآمدات سے 13.2بلین ڈالر کی آمدنی ہو ئی جبکہ اس عرصہ میں انہوں نے 15بلین ڈالر سے زائد کی درآمدات کیں۔

(جاری ہے)

تجارتی خسارہ1.8 بلین ڈالر دے زائد پر آ رہا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 890.6 ملین ڈالر پر تھا۔میانمار کی وزارت تجارت کے مطابق کل غیر ملکی تجارت میں اس عرصہ کے دوران1.6بلین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا ۔میانمار نے مالی سال کے پہلے دس کے دوران زرعی مصنوعات،اینیمل پراڈکٹس ،میرین پراڈکٹس،فارسٹ پراڈکٹس ،مینو فیکچرنگ گڈز،کیپیٹلز گڈز،انٹرمیڈیٹ گڈزاور کنزیومر گڈز برآمد کیں۔انہوں نے بتایا کہ 80 فیصد برآمدات سمندری راستوں اور چین،بنگلہ دیش اور بھارت کی سرحدی گزرگاہوں سے کی گئیں۔