اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل ۱ٓباد نے دو ہفتوں کے دوران منشیات کی7 سمگلر گرفتارکر لئے ، 15.440کلو گرام چرس، 5.6کلو گرام افیون اور 0.760 گرام میتھ برآمدکرلی

منگل 14 جولائی 2020 15:48

اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل ۱ٓباد نے دو ہفتوں کے دوران منشیات کی7 سمگلر ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل ۱ٓباد نے دو ہفتوں کے دوران منشیات کی7 سمگلر گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 15.440کلو گرام چرس، 5.6کلو گرام افیون اور 0.760 گرام میتھ برآمدکرلی ہے۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ منشیات کے سمگلرز کے خلاف کارروائیاں جی ٹی ایس چوک، ریلوے سٹیشن چوک، عبداللہ پور اور قائم سائیں دربار غلام محمد آباد کے علاقوں میں کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منشیات کی مقدار پنجاب کے مختلف علاقوں اور مقامی سطح پر سمگل کی جارہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :