ایک ہفتے میں428یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے

قابض پولیس نے بھی القدس کے نمازیوں کو مسجد اقصی سے بے دخل رنے کی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے،رپورٹ

منگل 14 جولائی 2020 16:27

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ہفتی428 یہودی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کیمطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت428 یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔یہودی آباد کاروں کے دھاووں کیساتھ ساتھ قابض پولیس نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصی سے بے دخل رنے کی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :