پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 20 جولائی سے 20 ستمبر تک کووڈ۔19 کی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ رہے گا، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 16 جولائی 2020 16:57

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 20 جولائی سے 20 ستمبر تک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2020ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 20 جولائی سے 20 ستمبر تک کووڈ۔19 کی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ رہے گا۔ اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آنے والے ہفتوں کے دوران عارضی مویشی منڈیوں، عیدالاضحی اور ستمبر کے شروع میں محرم الحرام کے جلوسوں میں رش کے باعث کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اس نوٹیفکیشن میں 2 ماہ کیلئے پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ ہو گا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی ڈیوٹی روسٹر 20 جولائی تک انتظامیہ کے پاس پہنچ جائیں اور فارمیسی عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادویات کی وافر مقدار کو یقینی بنائیں۔ ہسپتال کے عملہ کو اس دوران لمبی چھٹی کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہدایات کے مطابق اس دوران کسی بھی قسم کے احتجاج، جلوس اور سیاسی سرگرمیوں سے دور رہا جائے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جائے، ماسک کو استعمال کیا جائے، باربار ہاتھ دھوئے جائیں، سینی ٹائزر کا استعمال کیا جائے، کھانسی یا بخار کی صورت میں مارکیٹ یا گھر سے باہر جانے سے گریز کیا جائے۔