اے این پی نے صوبائی وقومی اسمبلی کی خالی نشستوں پردرخواستیں طلب کرلیں

جمعرات 16 جولائی 2020 18:29

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2020ء) عوامی نیشنل پارٹی نے پی کے 63نوشہرہ کے صوبائی نشست اور این اے 45 قومی اسمبلی کی خالی نشست پر درخواستیں طلب کردی ہیں۔

(جاری ہے)

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواہشمند حضرات 16جولائی سے 23جولائی تک درخواستیں باچاخان مرکز پشاور میں بمع فیس جمع کراسکتے ہیں۔