شارجہ میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد ہلاک ، 11 زخمی

اتوار 19 جولائی 2020 15:30

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2020ء) متحدہ عرب امارات میں شارجہ کی مرکزی روڈ پر مزدوروں کی بس اور ٹرک کے حادثے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 11زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق شارجہ ٹریفک پولیس کے ترجمانبریگیڈیئر سیف مظہر المظروی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ایک ٹرک مرکزی شاہراہ کی تیسری لین میں خراب ہو گیا تھا جسے ڈرائیور سڑک کی سائیڈ پر کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایک مزدوروں کو لے جانے والی بس ٹرک نے پچھلے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئیجبکہ 11 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال میںمنتقل کر دیا ہے ۔