امریکا اور جرمن کمپنیوں کا مشترکہ کورونا ویکسین کے حوصلہ افزاء نتائج کا دعویٰ

ویکسین کے 2 عدد ڈوز سے وائرس کو ختم کرنے والی اینٹی باڈیز تیزی کے ساتھ پیدا ہوگئیں، ویکسین محفوظ اور کورونا مریضوں میں مدافعتی رد عمل پیدا کر رہی ہے۔ امریکا اور جرمنی کمپنیوں نے ڈیٹا جاری کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 جولائی 2020 21:38

امریکا اور جرمن کمپنیوں کا مشترکہ کورونا ویکسین کے حوصلہ افزاء نتائج ..
برلن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی 2020ء) امریکا اور جرمن کمپنیوں نے مشترکہ کورونا ویکسین کے حوصلہ افزاء نتائج کا دعویٰ کردیا، دونوں بڑی ادویہ ساز کمپنیوں نے کہا کہ ویکسین کے 2 عدد ڈوز سے وائرس کو ختم کرنے والی اینٹی باڈیز تیزی کے ساتھ پیدا ہوگئیں، ویکسین محفوظ اور کورونا مریضوں میں مدافعتی رد عمل پیدا کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور جرمنی کی دو بڑی ادویہ ساز کمپنیوں جن میں جرمن بائیوٹیک فرم BioNTech اور امریکی دوا ساز کمپنی فائزر (Pfizer ) کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

کمپنیوں کی جانب سے آج سوموار کو تجرباتی کووڈ19 ویکسین کے اہم ڈیٹا کی خبر دی ہے کہ ویکسین کا مریضوں پر استعمال کیا گیا تو کورونا وائرس کیخلاف اعلیٰ سطح کا ٹی سیل رسپانس پیدا کیا۔

(جاری ہے)

ویکسین محفوظ ہے اور مریضوں میں مدافعتی رد عمل پیدا کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ویکسین کی جانچ 60 صحتمند رضاکاروں پر کی گئی، ویکسین کے 2 عدد ڈوز سے وائرس کو ختم کرنے والی اینٹی باڈیز تیزی کے ساتھ پیدا ہوگئیں۔

ویکسین کا یہ ٹرائل جرمنی میں کیا گیا۔ اس سے قبل امریکا میں بھی ٹرائل کیا گیا تھا۔ جس کا ڈیٹا بھی جاری کیا گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ کورونا کی 2 ویکسینز کو امریکی ادارے سے بھی اعزاز مل گیا ہے۔ ویکسین کا ڈیٹا شائع ہونے سے قبل ایک آن لائن سرور پر ڈالا گیا ہے تاکہ تمام ماہرین اس کا بغور جائزہ کرلیں۔ دوسری جانب روسی سائنسدانوں نے کورونا کیلئے محفوظ ویکسین بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ روس کی سیکنوو یونیورسٹی کے محقق الینا کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی تحقیق اور ٹرائل مکمل کرلیا گیا ہے، ٹرائل سے ثابت ہوا ویکسین مکمل طور پرمحفوظ ہے، کورونا انفیکشن کے خلاف تیار کی گئی یہ پہلی ویکسین ہے۔