ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے ،1 ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ، 38افرادزندگی کی بازی ہار گئے

بدھ 22 جولائی 2020 13:20

ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے ،1 ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ، 38افرادزندگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2020ء) ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 38افرادزندگی کی بازی ہار گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 428 تک جا پہنچی۔اعلامیہ کے مطابق ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 51 ہزار 283 ہے، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 10 ہزار 468 ہو گئی ۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 اموات ہوئیں ، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5677 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 331 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 17لاکھ 76 ہزار 882 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرکے ہسپتالوں میں 255 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1830 ہے، ملک بھر میں 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں۔این سی اوسی کے مطابق اس وقت 2 ہزار 394 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں

متعلقہ عنوان :