ڈی ایچ اے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ،ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے

جمعرات 23 جولائی 2020 22:15

ملتان ۔ 23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2020ء) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کا ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی ملتان کا دورہ۔ ڈی ایچ اے کی طرف سے بریفنگ پیش کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے گذشتہ روز ڈی ایچ اے ملتان آفس کا وزٹ کیا ۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو ڈی ایچ اے ہائوسنگ سکیم ملتان کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ پیش کی گئی۔

بریفنگ میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بریگیڈئر محمدشعیب کیانی،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈی ایچ اے کرنل فرخ رشید،پروجیکٹ سیکرٹری کرنل آصف مسعود شریک تھے۔ جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈی ایچ اے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ تیمور ہاشمی نے ہائوس کو بریفنگ پیش کی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈی ایچ اے بوسن روڈ سے موضع متی تل تک 28 ہزار ایکڑ رقبہ پر محیط ہے جس میں مختلف ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ رواں دواں ہیں۔

سیکشن 4 کے مطابق سکیم کا ٹوٹل رقبہ 28 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے۔ جو بوسن روڈ سے شروع ہو کر موضع متی تل میں ختم ہوتا ہے۔ ہائوسنگ سکیم کا فیز I ساڑھے 9 ہزار ایکڑ پر محیط ہے۔ جس میں تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام ہو رہا ہے۔ فیز Iکو 26 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر سیکٹر کے اندر 2 سے 3 بڑے بڑے پلے گرائونڈ اور متعدد پارکس موجود ہیں۔ ان سیکٹرز میں مین روڈ کی چوڑائی 300 فٹ جبکہ سروس روڈ 65 فٹ کے ہیں۔

سیکٹر کا مین کمرشل ائیریا10 کلو میٹر لمبائی پر محیط ہے۔ جبکہ اس کی چوڑائی 300 فٹ ہے۔ 24 سیکٹر زکے درمیان رنگ روڈ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جس کو تمام روڈز ٹچ کرتے ہیں۔ ایک سیکٹر کو دوسرے سیکٹر سے علیحدہ اور نمایاں کرنے کے لئے درمیان میں 28 فٹ کے روڈ زرکھے گئے ہیں۔ تمام مین اور رہائشی ائیریا کے ساتھ کمرشل سنٹرز موجود ہیں۔ تاکہ لوگوں کو خریداری کے لئے زیادہ دور نہ جانا پڑے۔

کمرشل ائیریا کے لئے مختص کی گئی جگہ ایکڑز پر محیط ہے۔ کوئی بھی کمرشل ائیریا کا رقبہ ایکڑ سے کم نہیں ۔ ہر کمرشل ائیریا سے دوسرے کمرشل ائیریا تک روڈ کی چوڑائی بہت زیادہ ہے تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔ڈی ایچ اے ولاز اور عسکری ولاز کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔ ہر ولاز میں 6,9 اور 12 مرلہ کے ویلاز تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ 6 مرلے کے ولاز کا ڈئزائن اور 9 مرلے کے ولاز کے ڈیزائن میں فرق رکھا گیا ہے۔

اسی طرح 12 مرلے کے ولاز کا ڈیزائن بھی مختلف ہے۔ 12 مرلے کے ولاز میں4بیڈ رومز اور پانچ بیڈ رومز کے آپشن موجود ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ میں مساجد ، لائبریری، اور بچوں کو قرآن پڑھانے کے انتظام کا پلان بھی موجود ہے۔ ڈی ایچ اے ملتان میں 18 ہولز کا انٹرنیشنل معیار کے مطابق گالف کلب تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جس میں ڈی ایچ اے ممبران کے علاوہ دوسرے لوگوں کو بھی آنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ سوئمنگ پول ، سکوائش، جم خانہ کی سہولیات موجود ہیں۔ ڈی ایچ اے میں شجر کاری کے لئے رقبہ کا 25 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔ جبکہ ایک وسیع و عریض نرسری بھی قائم کی گئی ہے۔ پراجیکٹ میں ایک مکمل اور واضح ہارٹیکلچر پلان مرتب کیا گیا ہے۔ ہارٹیکلچر کی آبیاری کے لئے سیوریج اور بارش کے پانی کو استعمال کرنے کے لئے مکمل پلان تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :