وفا شہزادی کا عید کا خصوصی گیت’’کجلے دی دھار‘‘ کی تھر پروڈکشن ریلیز کریگی

ہفتہ 25 جولائی 2020 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2020ء) معروف ماڈل،اداکارہ و گلوکارہ وفا شہزادی کا عید کا خصوصی گیت’’کجلے دی دھار‘‘ آج ریلیز کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو سونگ کو آج تھر پروڈکشن آج اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کرے گی ۔اس گانے میں وفا شہزادی اور ماڈل خرم علی نے ماڈلنگ کی ہے اس گانے کو گلوکار اشرف مرزانے گایاہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نویدچوہدری نے دی ہے جبکہ اس کی تکنیکی سہولیات زوم میڈیا نے دی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران وفا شہزادی نے بتایاکہ وہ بہت خوش ہیں کیونکہ اس عید پر ان کے پانچ گانے ریلیز کیئے جارہے ہیں جن کو مختلف معروف گلوکاروں نے گایا ہے وفا شہزادی نے مذید کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستاران کے ان گانوں میں ان کی ماڈلنگ اور اداکاری کو سراہیں گے۔

متعلقہ عنوان :