
ایسی شاندار موت کہ زندگی بھی رشک کر اُٹھے
مصر کی مسجد میں ایک شخص نماز کی حالت میں خالقِ حقیقی سے جا مِلا، ایمان پرور واقعے کی ویڈیو وائرل
محمد عرفان
ہفتہ 25 جولائی 2020
16:17

(جاری ہے)
مرحوم کے جاننے والوں نے بتایا ہے کہ وہ ایک ریٹائرڈ افسر تھا۔ جو مسجد میں باقاعدگی سے نماز پڑھتا تھا۔ اپنی موت سے پہلے بھی وہ تیزی سے مسجد میں داخل ہوا تاکہ پہلی صف میں نماز پڑھنے کا ثواب حاصل کر سکے۔
ابھی اس نے جائے نماز بچھاکر نماز شروع ہی کی تھی کہ اسی لمحے وہ کمزوری سے چکرا کر گر پڑا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ نمازیوں نے ریٹائرڈ افسر کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس کی کافی دیر پہلے موت ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک سعودی باشندہ بھی ریگستان میں سجدے کی حالت میں مردہ پایا گیا تھا۔ ریاض ریجن کی وادی الدواسرکا ایک شہری جو گزشتہ تین روز سے لاپتہ تھا، اس کی لاش ایک صحرائی مقام سے مل گئی ہے۔ 40 سالہ سعودی ضویحی حمود العجالین پچھلے تین روز سے لاپتہ ہو گیا تھا، پولیس کی جانب سے اسے مردہ حالت میں تلاش کیا گیا۔ العجالین اپنے پک اپ ٹرک پر اکیلا ہی سفرپرروانہ ہوا تھا، تاہم جب گھر والوں کا کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اس سے رابطہ نہ ہوا، تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے العجالین کی تلاش کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جس نے تین روز کی کوشش کے بعد اسے ایک سنسان ویران صحرائی مقام سے تلاش کر لیا۔ پولیس کے مطابق العاجلین کی نعش سجدے کی حالت میں تھی۔ جس سے یہ لگتا ہے کہ وہ اپنی موت کو قریب دیکھ کر خُدا کی عبادت میں مصروف ہو گیا تھا۔ سجدے کی حالت میں ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔العاجلین کی نعش کے قریب ہی اس کی گاڑی بھی کھڑی تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے یہی پتا چلتا ہے کہ گاڑی خراب ہونے کے باعث العاجلین اس صحرا میں پھنس گیا۔ بھُوک اور پیاس کی شدت کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔
مزید اہم خبریں
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
-
پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز گرا دیئے، تعداد 35 ہوگئی
-
عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے ، پیرول پر رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
-
آئی ایم ایف میٹنگ: پاکستان کو امداد کی بھارت کی طرف سے ممکنہ مخالفت
-
پاک بھارت کشیدگی، محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت پاک کشیدگی: فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی پاکستان کی تردید
-
پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 ڈرون مار گرائے
-
امریکہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
-
ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، پاکستانی سفیر
-
لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے 4 افراد شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹراور متعدد چیک پوسٹیں تباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.