سعودی عرب ، تیل کی طلب میں 5 لاکھ بیرل تک اضافہ

پیر 27 جولائی 2020 10:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے تیل کی منڈی پر ایسے اثرات ڈالے ہیں جس کی نظیر تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی نے کہا کہ ’اگست 2020 میں سعودی عرب کے اندر تیل کی طلب میں پانچ لاکھ بیرل تک کا اضافہ ہوگا‘۔شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے مزید کہا کہ ’اوپیک پلس میں شامل ممالک نے کورونا وبا کے بحران کے دوران پیداواری کوٹے کی مکمل پابندی کی ہے۔ اس کی بدولت عالمی تیل منڈی میں توازن اور استحکام آئے گا‘۔اوپیک پلس کا نیا شیڈول یکم اگست سے شروع ہو گا جس میں یومیہ پیداوار 9.6 ملین بیرل سے کم کر کے 7.7 ملین بیرل کی جائے گی۔