معاشرے کی اصلاح کیلئے ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہو گا‘ نعمان اعجاز

جب ہم اپنی ذمے داریاں ایمانداری سے نبھائیں گے تو معاشرے میں خود بخود سدھار آتا جائیگا

جمعہ 31 جولائی 2020 10:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہو گا ،جب ہم اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کریں گے تو معاشرے میں خود بخود سدھار آتا جائے گا ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ ہم برائیوں کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا میں ترقی یافتہ قوموں کی وجہ ان کے شہریوں کا احساس ذمہ داری ہے ، وہ رات گئے اہلکار نہ ہونے کے باوجود بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہیں اور ان ممالک میں جرم کرنے پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جاتی ہے ۔ ان ترقی یافتہ ممالک میں پروٹوکول کا کوئی تصور موجود نہیں اور اسی وجہ سے ان ممالک کے شہری بھی اپنی حکومتوں سے خوش نظر آتے ہیں ۔نعمان اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے تمام لوگوں کو اپنا اپنا کردار کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ حکومت کو احساس ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنے کے لئے میڈیا پر آگاہی مہم کا آغاز بھی کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :