برازیل کے صدر کے بعد خاتون اول بھی کورونا وائرس کا شکار

جمعہ 31 جولائی 2020 19:46

برازیل کے صدر کے بعد خاتون اول بھی کورونا وائرس کا شکار
برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2020ء) برازیلین صدر بلسونارو کے بعد خاتون اول بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیلی صدربلسوناروکی 38 برس کی اہلیہ مشعل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں برازیلی صدر بلسونارو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ چند روز پہلے ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :