حیدرآباد میں بے روز گاری سے تنگ آکر دو بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی

جمعہ 31 جولائی 2020 22:10

حیدرآباد میں بے روز گاری سے تنگ آکر دو بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) حیدرآباد میں بے روز گاری سے تنگ آکر دو بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی،لطیف آباد یونٹ نمبر10بلاک ڈی کا رہائشی فہد گذشتہ تین چار مہینے سے بے روز گار تھا اس نے گذشتہ ماہ اپنی بیوی اور دو بچوں کو کراچی بچوں کی نانی کے گھر بھیج دیا تھا اور روزگار کی تلاش میں تھامبینہ طور پر معاشی بدحالی سے تنگ آکر اس نے گلے میں پھندا ڈالااور پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس واقعہ پر مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :