امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان، ایمرجنسی نافذ

پیر 3 اگست 2020 10:55

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں آئی سائی یس طوفان کے نتیجے میں بگڑے حالات کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی آر آئی بی نیوز نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آئی سائی یس سمندری طوفان 136کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے پیش نظر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔طوفان کی شدت کے باعث امریکہ کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریبا 7کروڑ امریکی شہری اس خطرناک طوفان کی زد میں ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ طوفان ملک کے گرم علاقوں تک پہنچ گیا تو اس میں مزید شدت آ سکتی ہے۔