انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوش کریں گے، مصباح الحق

فیورٹ کوئی نہیں جیت پرفارم کرنے والی ٹیم کی ہوگی، ہیڈکوچ قومی ٹیم کی میڈیا سے گفتگو

پیر 3 اگست 2020 17:55

اولڈ ٹریفورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور فیورٹ کوئی نہیں جیت پرفارم کرنے والی ٹیم کی ہوگی۔ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ 3 ماہ کے طویل وقفہ کے بعد تیاریوں کا اچھا موقع ملا، ٹیم اچھی شیپ میں ہے، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، فیورٹ کوئی نہیں جیت پرفارم کرنے والی ٹیم کی ہوگی، ویسٹ انڈیز سیریز سے سیکھنے کا موقع ملا، اولڈ ٹریفورڈ پچ دیکھنے میں اسپنرز کیلئے سازگار لگتی ہے، ویسٹ انڈیز کے میچ میں پہلے روز سے گیند اسپن ہوئی، نئی صورتحال اور موسم دیکھ کر دو اسپنرز کھلانے کا فیصلہ کریں گے تاہم دو سپنرز کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ کنڈیشنز سازگار ہوں تب بھی جیت کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، ٹاپ آرڈر کا پرفارم کرنا اہم ہے، دونوں ٹیموں کی بولنگ مضبوط ہے، میزبان کی ٹاپ آرڈر کو بھی کنڈیشنز کی وجہ سے مسائل ہوئے، اچھا آغاز اہمیت کا حامل ہوگا، اظہر علی اور اسد شفیق سمیت سب کو کہا ہے کہ توقعات کے غیر ضروری بوجھ سے آزاد ہوکر کھیلیں، اسد شفیق اور اظہر علی انگلینڈ میں پرفارم کرچکے جب کہ بابر اعظم نے بطور کپتان بھی دباؤ کو برداشت کیا، گزشتہ سیریز کے پرفارمر عابد علی اور شان مسعود پر اعتماد ہیں، سب سے امیدیں وابستہ ہیں، مضبوط ہوم سائیڈ کو زیر کرنے کیلئے بطور ٹیم پرفارم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے کہا کہ آخری پریکٹس میچ میں گرین ٹاپ پچ کی وجہ سے بیٹنگ کو مشکلات ہوئیں، مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے والے بیٹسمین ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں گے، انٹر اسکواڈ میچز میں سہیل خان سمیت پرفارم کرنے والوں کی فارم اہم ہے لیکن کمبی نیشن کنڈیشنز اور حریف ٹیم کو دیکھ کر بتائیں گے، یہاں ڈرائی پچ ہے، اس کو دیکھ کر الیون بنائیں گے، نوجوان پیسرز شاہین شاہ اور نسیم شاہ میں بڑی صلاحیتیں ہیں، تجربہ ملنے پر مزید بہتر کارکردگی دکھائیں گے، ان کے پاس اپنی دھاک بٹھانے کا موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :