مسلح تنازعات میں مزید پیچیدگیاں پیداہورہی ہیں، اقوام متحدہ

منگل 4 اگست 2020 12:33

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) کورونا وائرس کی عالمی وبا مزید بگڑ رہی ہے اور اس نتیجے میں دنیا بھر میں جاری مسلح تنازعات میں پھنسے لاکھوں انسانوں کی زندگیاں مزید ابتری کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی ماہرین اور سفارت کاروں نے منگل کو اس بارے میں خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق یہ عالمی وبا انسانی بنیادوں پر امداد کے پروگرام متاثر کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ مارچ میں تمام مسلح تنازعات میں جنگ بندی کی کال پر عملدرآمد نہیں ہو سکا اور لیبیا، شام اور یمن میں جنگی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں۔ عالمی ادارے کے ماہرین نے تنبیہ کی ہے کہ وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنگ معاشی حالات تشدد میں مزید اضافے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔