بیروت دھماکے میں صدارتی محل کو بھی شدید نقصان پہنچا، تصاویر سامنے آگئیں

صدارتی محل کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ کر دور جاگرے، کھڑکیوں کے کانچ بھی ٹوٹ گئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 5 اگست 2020 00:49

بیروت دھماکے میں صدارتی محل کو بھی شدید نقصان پہنچا، تصاویر سامنے آگئیں
بیروت (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2020ء) بیروت دھماکے میں صدارتی محل کو بھی شدید نقصان پہنچا، تصاویر سامنے آگئیں، صدارتی محل کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ کر دور جاگرے، کھڑکیوں کے کانچ بھی ٹوٹ گئے، خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی، لاتعداد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوئے دھماکوں کے نتیجے میں ملک کے وزیراعظم کی اہلیہ اور بیٹی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

جبکہ صدارتی محل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں لبنان کے وزیراعظم کی رہائش گاہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم لبنان کے وزیراعظم ان حالات میں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی، جبکہ لبنانی وزارت صحت کے حکام کے مطابق 2500 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس وقت بیروت کے تمام ہسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔ بیروت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جا چکی۔ لوگوں سے خون کے عطیات کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ لبنانی حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ شہر میں بے پناہ تباہی مچی ہے۔ بیروت کی بندرگاہ اور آس پاس علاقے میں واقع عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکیں۔ دھماکوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے، لاشوں کی گنتی کرنا ممکن ہی نہیں۔

2 کلومیٹر تک کے علاقے میں انسانی اعضاء بکھرے پڑے ہیں۔ لبنان کے حکام کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جب دھماکہ ہوا تو اس وقت سڑکوں پر چلتی گاڑیاں الٹ گئیں، کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور عمارتیں منہدم ہوئیں۔ عمارتوں کے ملبے تلے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن کی زندگیاں بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس واقعے کے حوالے سے لبنان کے سیکورٹی چیف نے جاری بیان میں بتایا ہے بیروت کی بندرگاہ پر واقع اسلحے کے گودام میں دھماکے ہوئے۔