بیروت دھماکوں میں 135 ہلاکتیں، زخمیوں کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی

بارودی مواد ذخیرہ کرنے والے تمام سرکاری اہلکار گھروں میں نظر بند،ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائیگی،ذرائع

جمعرات 6 اگست 2020 11:15

بیروت دھماکوں میں 135 ہلاکتیں، زخمیوں کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 135 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 5 ہزار افراد زخمی ہیں۔ حکومت نے سنہ 2014 سے اب تک بندرگاہ میں سامان ذخیرہ کرنے اور سیکیورٹی کی ذمہ داری ادا کرنے والے اہلکاروں کو تحقیقات مکمل ہونے تک گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔

لبنانی فوج بندرگاہ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو اس وقت تک گھروں میں بند رکھے گی جب تک دھماکوں کے ذمہ داروں کی نشاندہی نہیں ہو جاتی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق لبنان کی خاتون وزیر اطلاعات منال عبدالصمد نے بتایا کہ سپریم ملٹری اتھارٹی سے کہا گیا کہ بیروت بندرگاہ پر دھماکہ خیز مواد بالخصوص المونیم نائیٹریٹ ذخیرہ کرنے والے تمام عہدیداروں اور ملازمین کو گھروں میں نطر بند کیا جائے۔

سنہ 2014 سے اب تک بندرگاہ پر دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے والوں کو گھروں میں رکھا جائے گا۔لبنانی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ بیروت بندرگاہ میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات پانچ روز میں مکمل کر لی جائیں گی۔ اس واقعے میں جو بھی قصور وار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔