کفایت شعاری مہم پنجاب حکومت نے وزیروں اورافسروں کے دوروں پر پابندی لگادی
بیرون ملک علاج معالجے، پوسٹوں کی اپگریڈیشن اور فائیو اسٹار ہوٹل میں ورکشاپ پر پابندی ہوگی.حکومتی مراسلہ
میاں محمد ندیم جمعرات 6 اگست 2020 15:49
(جاری ہے)
پنجاب کے صوبائی وزرا کے گھروں کی تزین و آرائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے سپلمینٹری گرانٹ اور فنڈز کی دیگر منصوبوں کو منتقلی پر بھی پابندی ہوگی خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت پنجاب نے کفایت شعاری مہم کے تحت 92 گاڑیاں نیلام کی تھیں گاڑیاں سابق وزیر اعلیٰ کے پروٹو کول اور صوبائی وزرا کے زیر استعمال رہیں. نیلام ہونے والی گاڑیوں میں سے 40 گاڑیاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، گورنر ہاﺅس، گورنر سیکرٹریٹ، ایس اینڈ جی اے ڈی میں زیر استعمال رہی ہیں جبکہ باقی گاڑیاں دیگر محکموں میں استعمال ہوتی رہیں گزشتہ دو برس کے دوران ان گاڑیوں کی مرمت پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز بھی خرچ کئے گئے تھے ان گاڑیوں کو نیلام کر کے ساڑھے پانچ کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے تھے. نئے مالی سال کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت غیرضروری اخراجات سے اجتناب کیا جائے گا خیال رہے کہ 20-2019 میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت ایک ہزار 522ملین کی بچت کی گئی تھی. یادرہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخواحکومت نے بھی کفایت شعاری پالیسی کے تحت سرکاری فنڈز پر بیرون ملک ورکشاپ، سیمینار میں شرکت اور حکومتی خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کردی تھی‘ محکمہ خزانہ کے پی کے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا تھاکہ کفایت شعاری اور بہتر مالی انتظام برقراررکھنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں24 نکات پر مشتمل مراسلے میں سرکاری فنڈزپربیرون ملک ورکشاپ،سیمینار میں شرکت پرپابندی عائد کی گئی جبکہ حکومت کے خرچ پرفائیواسٹارہوٹل میں ورکشاپ،سیمینار کرانے پر بھی پابندی ہوگی‘مراسلے میں کہا گیا حکومت کے خرچ پربیرون ملک علاج پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، محکمہ خزانہ تمام سرکاری اخراجات و ترقیاتی فنڈز کی خود نگرانی کرئے گا. محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ انتظامی سیکریٹریز،ذمہ داران آڈٹ یقینی بنانے کیلئے اجلاس منعقدکریں گی اور 3سال سے خالی پوسٹ کو محکمہ خزانہ کی مشاورت سے ختم کیا جائے گا. مراسلے کے مطابق زیادہ سے زیادہ محاصل کیلئے ریونیو ریویوکمیٹی کااجلاس مستقل بنیادپرہو گا جبکہ محکمہ خزانہ کی بغیر اجازت خالی پوسٹوں پر بھرتی اور نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد ہوگی.
مزید اہم خبریں
-
9مئی کو لوگ مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد نہیں سمجھ سکے اور ایندھن بن گئے
-
تاریخ کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے نہ ڈیل !
-
محب وطن پاکستانیوں کے دِل پر 9مئی کو لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے ‘مریم اورنگزیب
-
سیالکوٹ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا
-
ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرزرداری
-
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
-
محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات،وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے گفتگو
-
محسن نقوی کا لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹر پر آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس۔ تحقیقات کا حکم
-
محسن نقوی کی گوادر میں دہشت گردی کے واقعہ میں 7 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
-
احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات
-
وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
-
نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کیخلاف بغاوت تھی ، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.