آلودگی پر قابو پانے کیلئے دیر پا اور پائیدار حکمت عملی اپنانے کی اشد ضرورت ہے،صدرسرحدچیمبر
جمعرات 6 اگست 2020 18:43
(جاری ہے)
سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہاکہ حکومتی متعلقہ اداروں کی جانب سے کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے نظام کی عدم موجودگی‘ باقاعدہ ڈمپنگ سائٹ اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے حوالے سے ناکافی اقدامات کی وجہ سے ماحول کو آلودہ کرنے میں اہم کردار ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سالڈ اور انڈسٹریل ویسٹ کو قابل تجدید بنانے کے لئے ایک جامہ حکمت عملی اور پالیسی ترتیب دی جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کیا جائے اور عالمی سطح پر کئے جانیوالے معاہدوں کے تحت مقررہ اہداف کو بھی حا صل کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سالڈ ویسٹ اور انڈسٹریل ویسٹ کو ری سائیکلنگ کے ذریعے بے شمار فوا ئد حاصل کئے جاسکتے ہیں جسے سالڈ ویسٹ کو انرجی کی پیداوار کے لئے متبادل ذرائع کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی متعلقہ اداروں کی جانب سے سالڈ ویسٹ اور انڈسٹریل ویسٹ کو تلف کرنے اور کوڑا کرکٹ کو باقاعدہ نظام کے ذریعے قابل تجدید بنانے کے لئے کئے جانیوالے اقدامات ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے ماحول اور صحت کے حوالے سے متعدد مسائل جنم لے رہے ہیں جس کا فوری تدارک اور روک تھام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی متعلقہ ادارے کوڑا کرکٹ‘ سالڈ ویسٹ اور انڈسٹریل ویسٹ کو تلف کرنے کے لئے ایک باقاعدہ جگہ مخصوص کی جائے اور ایک مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے ویسٹ کو قابل استعما ل بنا کر مختلف فوائد حاصل کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.