کھیر تھر کینال کے ذیلی شاخوں کے ٹیل کے کاشتکا و زمیندار پاننی نہ ملنے پرسراپا احتجاج

جمعرات 6 اگست 2020 22:28

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) کھیر تھر کینال کے ذیلی شاخوں کے ٹیل کے کاشتکا و زمیندار سرپا احتجاج، ٹیل میں پانی کے بوند کو ترس رہے ہیں اوپر کے زمیندار فصل کاشت کر رہے ہیں ، ایکسین ایری گیشن کرپٹ ہیں اور پانی فروخت کر رہا ہے، ہمارا کو مندہ فوت ہوتا ہے تو غسل کروانے کے لئے بھی پانی سیف اللہ شاخ سے لاتے ہیں ، ہم سے کس چیز کا انتقام لیا جا رہا ہے، لوگ نقل مکانی کر گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق کھر تھر کینال کے ذیلی شاخوں کے کاشتکار و زمیندار ٹیل میں پانی نہ ہونے کے خلاف سرپا احتجاج بزگر کسان کمیٹی اور پاک سر زمین پارٹی کے رہنماء علی شیر جمالی کی قیا دت میں ریلی نکالی گئی جو روایتی راستوں سے ہو کر اسسٹنٹ کمشنر کے آفیس کے سامنے پہنچ کر وہاں اپنا احتجاج رکارڈ کرانے کے بعد ایکسین ایری گیشن کے آفیس پہنچ کر مظاہرہ کیا اور مظاہرین سے علی شیر جمالی ،عبدالرزاق جمالی اور صدام حسین جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا اصل چور ایکسین ایری گیشن اور ان کا املہ ہے انہوں نے وپر والے زمینداروں کو ناجائز واٹر کورس کے کھولنے کی اجازت دی اور بی ایریا میں پانی کھولنے کی اجازت دی اور اس کے علاوہ پانی صوبائی وزیر ایری گیشن زبر دستی لیکر جا رہا ہے اور ایری گیشن والوں کو لاکھوں روپے رشوت دئے جاتے ہیںلیکن اس ایکسین جیسا کرپٹ نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ منتخب نمائند ے بھی ٹیل کے طرف توجہ نہیں دیتے لوگ نقل مکانی کر کے جا رہے ہیں علا قہ ویران اور برباد ہو رہا ہے اگر ہمارا کوئی فوتگی ہوتی ہے تو ان کے غسل کے لئے پانی سیف اللہ شاخ سے لے آتے ہیں جتنی زیا دتی ٹیل کے زمینداروں سے ہو رہی ہے جس کی کوئی مثال نہیں انہوں نے وہیں دھرنا دیا، وہیں ایکسین سکندر زہری میر فاروق خان جمالی کے ہمراہ آکر ان احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کئے اور واعدہ کیا کہ وہ وارا بند ی کر کے پانی کوٹیل تک پہنچائیں گے جس پر احتجاج کرنے والوں نے احتجاج کو اس یقین دھانی پر موخر کیا اور کہا کہ اگر پانی ٹیل تک نہیں پہنچا بعد میں جو احتجاج ہو گا وہ اس سے بھی زیا دہ سخت ہوگا اس موقع پر میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ واقعی پانی ٹیل میں نہیں میں آپ کے ساتھ ہوں اور پانی ٹیل تک پہنائوں گا۔