حکومت نے ملک بھرمیںکورونا وبا کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹس، مالز، پبلک ٹرانسپورٹ،
ریسٹورنٹس، سینما گھر، تھیٹرز، جمز اور پبلک پارکس 10 اگست سے کھول دیئے جائیں گے، تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے، 7ستمبر کو آخری ریویو کریں گے۔ میرج ہالز کو 15 ستمبرسے کھولا جارہا ہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر کی قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
جمعرات 6 اگست 2020 23:08
(جاری ہے)
اس کے علاوہ 10 اگست سے جمز، تھیٹرز اور سینما ہالز کو بھی کھول دیا جائے گا۔
اسد عمر نے کہا کہ ریسٹورنٹس اور کیفے ٹیریاز کیلئے ایس او پیز جاری کیے جائیں گے جبکہ کبڈی، کشتی اور رگبی کے علاوہ دیگر سپورٹس کی اجازت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور مارکیٹیں ہفتے کو بند رکھنے کی پابندی ختم کی جا رہی ہے۔ تاجر پرانے طریقہ کار کے مطابق دکانیں کھول سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر سے شادی ہالز کھولے جا سکتے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھولا جا رہا ہے۔ میٹرو بسوں میں کھڑے ہو کر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایکسپو ہالز اور بیوٹی پارلرز 10 اگست سے کھولے جا رہے ہیں جبکہ مزارات کو بھی کھولا جا رہا ہے۔ تاہم صوبائی انتظامیہ سے عرس کی اجازت لینا ہوگی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام کو معلومات زندگی بحال کرنے کے ساتھ ساتھ یہ تنبیہ بھی کی کہ جن ممالک میں کورونا ختم ہوا، وہاں دوبارہ کیسز سامنے آئے، خطرہ ابھی ٹلا نہیں، احتیاط لازمی کرنا ہوگی۔وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ ریسٹورنٹس میں باہر اور اندر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ ہوٹلز بھی شادی کے فنکشن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی بھی اجازت ہوگی۔ ریلوے اور ایئر لائن فری آپریٹ کرسکیں گے۔ ریلوے اور ایئر لائن میں سیٹیں چھوڑنے کی بندش ستمبر کے آخر تک برقرار ہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ 14 اگست کے لیے خصوصی احکامات جاری ہوں گے۔ محرم سے متعلق علمائے کرام کے ساتھ مل کر ایس اوپیز بنائی جاچکی ہیں۔ عوام کے تعاون سے صورتحال کنٹرول میں آئی۔ یکم اکتوبر سے مسافر جہازوں میں نارمل سفر کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ایران میں گزشتہ 2ہفتوں سے کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر 50ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ ایران میں وبا کی دوسری لہر جاری ہے، ہلاکتیں زیادہ ہورہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.