مدینہ منورہ، 1.35 ملین ریال کے زیورات اور نقدی چوری کرنے والے ملزمان 2 سال بعد گرفتار

جمعہ 7 اگست 2020 10:35

مدینہ منورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) مدینہ منورہ کی پولیس نے 1.35 ملین ریال مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کرنے والوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مدینہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے میڈیا سے گفتگو میںبتایا کہ ہمارے سراغرساں واردات کرنے والوں کے تعاقب میں تھے چوری کی منصوبہ بندی بہت سوچ سمجھ کر کی گئی تھی، اس میں 2 سعودی شہری اور تین یمنی ملوث پائے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ پانچوں ملزمان نے ایک لاکھ 80 ہزار ریال اور 1.2 ملین ریال سے زیادہ مالیت کے زیورات ایک گھر سے چوری کیے تھے۔ چوروں کے قبضے سے رقم کا بڑا حصہ اور زیورات برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو محکمہ پبلک پراسیکیوشن کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔