لاہورانویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاوٴن کی کارروائی۔دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کرنے کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 7 اگست 2020 17:06

لاہورانویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاوٴن کی کارروائی۔دوران ڈکیتی مزاحمت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) لاہورانویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاوٴن کی کارروائی۔دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کرنے کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم شرافت علی گرفتار۔ملزم شرافت علی 40سالہ شہری عبدالجبار کو دوران ڈکیتی فائرنگ سے زخمی کرکے فرار ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

گرفتارملزم سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نا جائز اسلحہ برآمد۔گرفتار سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم کاشہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف۔انویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاوٴن نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گر فتار کیا۔ایس پی ماڈل ٹاوٴن انویسٹی گیشن اسد مظفر کا خطرناک ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔