عدالت نے ملکیتی گھر فروخت سے روکنے کیلئے اداکارہ میرا کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلا ء کو بحث کیلئے طلب کر لیا

جمعہ 7 اگست 2020 20:32

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) لاہور کی سول کورٹ نے ملکیتی گھر فروخت نہ کرنے کے لئے اداکارہ میرا کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔ سول جج عدنان علی نے درخواست گزار تسلیم کوثر کی جانب سے اداکارہ میرا کیخلاف دعوے پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خاتون کا موقف ہے کہ اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے 1 کنال کا گھر اپنے نام کروایا، عتیق الرحمان نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی، اداکارہ میرا گھر فروخت کرنا چاہتی ہے، عدالت اسے گھر فروخت کرنے سے روکنے اور قانون کے مطابق گھر عتیق الرحمان کے نام کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔