عرب اتحادی فوج نے بمبار ڈرون سے سعودی عرب پرحملے کی سازش ناکام بنا دی

حوثی یمن میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سعودی عرب پر حملوں اور دہشت گردی کی کوشش کر رہے ہیں،ترجمان

جمعہ 7 اگست 2020 23:35

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) یمن کی آئینی حکومت کی مدد کے لیے قائم کردہ عرب فوجی اتحاد نے یمن کی الحدیدہ گورنری سے سعودی عرب پر بمبار ڈرون کی حوثیوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں کی جانب سے الحدیدہ گورنری سے ایک بمبار ڈرون طیارہ سعودی عرب کی طرف فضا میں بھیجا تاہم اسے فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔

عرب اتحادی فوج نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملوں کی روک تھام کے لیے موثر جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اتحادی فوج کے ترجمان کا کہناتھا کہ حوثی شدت پسند یمن میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سعودی عرب پر حملوں اور دہشت گردی کی کوشش کر رہے ہیں