پہلا ٹیسٹ، بلے بازوں نے قومی بائولرز کی محنت پرپانی پھیر دیا
کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا لیے
ذیشان مہتاب جمعہ 7 اگست 2020 23:09
(جاری ہے)
اوپنر عابد علی کو 7 رنز کے انفرادی سکور پر بین سٹوکس کے کیچ چھوڑنے پر نئی زندگی بھی ملی تھی۔ بابر اعظم 20 گیندیں کھیل کر محض 5 رنز بنانے کے بعد ووکس کی گیند پر بین سٹوکس کو کیچ دے بیٹھے۔
چوتھی وکٹ اظہر علی کی گری جو ووکس کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اسد شفیق نے 29 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوگئے، محمد رضوان 27 رنز پر اسٹوکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے اسی طرح شاداب خان بھی 15 رن بناکر براڈ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ شاہین شاہ آفریدی 11 گیندوں پر محض دو رنز دے کر اسٹوکس کی گیند پر برنس کو کیچ دے بیٹھے۔اس سے قبل انگلینڈ نے تیسرے روز 4 وکٹ پر 92 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ اولی پوپ اور جوز بٹلر نے اپنی اننگز کا آغاز کیا، اولی پوپ نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی تاہم نسیم شاہ نے ان کی مزاحمت کو 62 رنز پر ختم کردیا۔ اولے پوپ کے پویلین واپس جانے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر نے پاکستانی بولروں کو خوب پریشان کیے رکھا تاہم یاسر شاہ نے 38 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا جس کے بعد ڈومینک بیس میدان میں آئے اور صرف ایک رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ 170 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ بھی گر گئی اور کرس ووکس 19 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ انگلینڈ کو 9 ویں وکٹ کے نقصان کا سامنا جوفرا آرچر کی صورت میں برداشت کرنا پڑا جنہوں نے 16 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی جیمز اینڈرسن ہیں جنہوں نے7 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں روری برنز نے 4، ڈومینک سبلی نے 8، جو روٹ نے 14 رنز بنائے جبکہ بین سٹوکس کوئی سکور نہ بنا سکے۔ روسی کوبرا پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ سب سے کامیاب باﺅلر ٹھہرے جنہوں نے18 اوورز میں 66 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس اور شاداب خان نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان شان مسعود کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں 326 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ شان مسعود 156 اور بابراعظم 69 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ اور جوفرا آرچر نے 3،3 جب کہ کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے روز کے اختتام پر پاکستانی بولروں نے شاندار آغاز کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور 92 رنز پر ان کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔ ڈوم سبلی 8، روری برنز 4، بین سٹوکس صفر جب کہ کپتان جو روٹ 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ پاکستانی ٹیم اظہرعلی کی قیادت میں عابد علی، شان مسعود، بابراعظم، اسد شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے۔ انگلش ٹیم کی قیادت جو روٹ کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈوم سبلی، روری برنز، بین سٹوکس، اولی پوپ، جوز بٹلر، ڈومینک بیس، سٹورٹ براڈ، کرس ووکس، جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظر نہیں آرہا، عماد وسیم کا پاکستان کی شکست پر ردعمل
-
آئی پی ایل کھیلنا پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے سے بہتر ہوتا، مائیکل وان کا یوٹرن
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، آئی سی سی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے راولپنڈی میں فین پارک بنائے گا
-
بابر اعظم دوسرے ٹی ٹونٹی میں خراب کارکردگی دکھانے والے شاداب خان کے دفاع میں سامنے آگئے
-
شاہد آفریدی کا مڈل اوورز میں پاکستانی بیٹرز کے سٹرائیک ریٹ پر تشویش کا اظہار
-
بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست کی وجہ بتا دی
-
پی ایس ایل فرنچائزز کو مستقل بنیادوں پر حقوق نہیں مل سکیں گے
-
ایتھلیٹ مونا خان کی گرفتاری پر پاکستان نے یونان سے قونصلر رسائی مانگ لی
-
زیادہ ٹی ٹونٹی رنز، بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
-
مضبوط پوزیشن میں آنے کے باوجود پاکستان فتح حاصل کرنے میں ناکام
-
تیسرا سالانہ میاں گلزار میموریل فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں اکتالیس فٹبال کلب اورالعمر فٹبال کلب نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا
-
انٹرکلب ہاکی چیمپین شپ کا فائنل میچ (کل ) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.