نیب قوانین میں ترامیم کیلئے اپویشن کی تجاویز این آر او حصول کے دستاویزی ثبوت ہیں،
حکومت کسی قیمت پر اپوزیشن جماعتوں کو این آر او نہیں دے گی ، بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
ہفتہ 8 اگست 2020 22:20
(جاری ہے)
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اپوزیشن کے نیب اور حکومت گٹھ جوڑ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا سارا سیٹ اپ سابقہ حکومتوں کا بنایا ہوا ہے اور حکومت اس کے کاموں میں مداخلت نہیں کرتی، نیب آزادانہ طور پر بدعنوان عناصر کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریف برادران اور آصف زرداری سمیت بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی قومی دولت کی بازیابی ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شریف خاندان چاہتا ہے کہ قانون ان کی خواہشوں پر عمل کرے اور انہیں جوابدہ نہ ٹھہرایا جائے جو ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واحد شخص ہیں جنہوں نے بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھائی ہے، موجودہ حکومت ملک سے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، اپوزیشن جماعتوں کو کوئی "این آر او" آرڈیننس) نہیں دیا جائے گا اور بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ موجودہ حکومت ان کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے لیکن مشکل وقت جلد ہی ختم ہو جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.