افغان دارالحکومت کابل میں منعقدہ لویہ جرگہ کے 17 اراکین کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے

ہفتہ 8 اگست 2020 23:34

افغان دارالحکومت کابل میں منعقدہ لویہ جرگہ کے 17 اراکین کرونا وائرس ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) افغان دارالحکومت کابل میں منعقدہ لویہ جرگہ کے 17 اراکین کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے جنہیں فوری طورپر تقریب میں جانے سے روک کر قرنطینہ منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ڈپٹی ترجمان نوراللہ ترکی کے حوالے سے افغان اور غیرملکی میڈیا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ہفتہ کے روز تقریب کے منتظمین نے لویہ جرگہ میں شریک تمام ساڑھے تین ہزارسے زائد اراکین اور عملے کا کورونا ٹیسٹ کرایا جہاں 17 اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اًنہیں ہال میں اندرجانے سے روک دیا گیا اور فوری طورپردارالحکومت کابل میں قائم سنٹر میں کورنٹائن کرکے اًن کا علاج شروع کردیا گیا۔

میڈیا کے مطابق لویہ جرگہ کے ارکان کندھے سے کندھا ملائے ہال میں شریک میں ہیں جہاں زیادہ ترافراد نے فیس ماسک نہیں پہنے جس کی وجہ سے ۱۷ اراکین کورونا کا شکاربنے۔