ج*حکومت پشاور میں بجلی ٹرپنگ کا مسئلہ حل نہیں کر رہی‘ ارباب فاروق جان
ٹرپنگ معمول بن گئی‘ عوام شدید مشکلات کا شکار ‘ برقی آلات ناکارہ‘ حکومت مسائل حل کرنے پر کان نہیں دھرتی کوٹلہ محسن خان میں ٹرپنگ کا مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو اہل علاقہ کوہاٹ روڈ اور رنگ روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہو ںگے )کوٹلہ محسن خان اور شیخ محمدی گرڈ سٹیشن میں ہیوی ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں تو بجلی ٹرپنگ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے ×تین چار فیڈرز کو رحمن بابا گرڈ سٹیشن منتقل کرنے سے بھی کوٹلہ محسن خان گرڈ سٹیشن پر بجلی کے دبائو کو کم کیا جا سکتا ہے
اتوار 9 اگست 2020 20:00
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے رہنما ارباب محمد فاروق جان نے عوامی شکایات پر ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ شدید غم و غصے کا شکار ہیں اور اگر اس مسئلہ کو ہنگامی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو کوہاٹ روڈ اور رنگ روڈ کو بلاک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس سے پورے شہر کی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ بار بار کی شکایات کے باوجود کوٹلہ محسن خان سے منسلک علاقوں میں بجلی کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ارباب فاروق جان نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لئے میں نے الیکٹرک انجینئروں سے مشاورت کی ہے جنہوں نے اس مسئلے کے حل کے لئے دو تجاویز دی ہیں‘ ایک تجویز یہ ہے کہ واپڈا خیبر پختونخواہ کے پاس تین چار ارب روپے بجلی کے مسائل حل کرنے کے لئے مختص ہیں اس رقم سے واپڈا کوٹلہ محسن خان اور شیخ محمدی میں ہیوی ٹرانسفارمر جس کی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے ہے‘ نصب کرے تو بجلی ٹرپنگ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ دوسری تجویز یہ ہے کہ کوٹلہ محسن خان گرڈ سٹیشن پر چونکہ بجلی کا بہت دبائو ہے اس لئے اس گرڈ سٹیشن سے تین چار فیڈر رحمن بابا گرڈ سٹیشن منتقل کئے جائیں تو بجلی کا یہ دبائو کم ہو جائے گا جس سے یہ ٹرپنگ کا یہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گامزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.