علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے 701 ڈیلی ویجز ملازمین کی جبری برطرفی کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

دس دس سالوں سے ملازمت کر رہے، ہمیں نکال کر دوبارہ کنٹریکٹ پر ملازمین رکھے جا رہے ہیں، احتجاجی مظاہرین

پیر 10 اگست 2020 14:27

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے 701 ڈیلی ویجز ملازمین کی جبری برطرفی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے 701 ڈیلی ویجز ملازمین کی جبری برطرفی کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو یونیورسٹی کے باہر برطرف ملازمین کی جانب سے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ،ملازمین یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئے،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 700 ڈیلی ویجز ملازمین برطرف کر دئیے، ملازمین کی برطرفی کے خلاف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی اور ملازمت پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

احتجاجی مظاہرین نے کہاکہ دس دس سالوں سے ملازمت کر رہے، ہمیں نکال کر دوبارہ کنٹریکٹ پر ملازمین رکھے جا رہے ہیں۔برطرف ملازمین کی جانب سے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ۔