آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

پیر 10 اگست 2020 15:26

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں آمد 223400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 39900کیوسک اور اخراج 39900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد31500 کیوسک اور اخراج10ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد87700کیوسک اور اخراج56400 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1500.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.384 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1233.35 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.677 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.032 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :