مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود کی زیر صدارت پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن اینیشیٹو کے حوالے سے اجلاس
سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے پی آر ایم آئی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے مختلف فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا
پیر 10 اگست 2020 22:28
(جاری ہے)
سرمایہ کاری بورڈ نے بتایا کہ سرمایہ کاری بورڈ میں سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے متبادل ذرائع اختیار کئے جا رہے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ عالمی بینک کی تکنیکی معاونت سے پی آر ایم آئی پراجیکٹ پر عملدرآمد میں مزید بہتری آئی ہے۔ مزید برآں اجلاس کو بتایا گیا کہ عالمی بینک کی معاونت سے شروع کئے جانے والے پاکستان گوز گلوبل پراجیکٹ کی باقاعدہ منظوری کیلئے پلاننگ ڈویژن میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی ٹیم نے پاکستان کے بعض اہم شعبوں میں ریگولیٹری ماحول کی بہتری کے حوالے سے ابتدائی تحقیق کے بعد اقدامات کے نتائج کے بارے میں آگاہ کیا۔ عالمی بینک کے نمائندوں نے پاکستان بزنس پورٹل جو کہ مختلف شعبوں میں کاروبار کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شروع کیا جانے والا ون ونڈو پورٹل ہے اس کا بنیادی فریم ورک بھی پیش کیا جبکہ پی آر ایم آئی پراجیکٹ کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اجلاس کے شرکاء نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آئندہ تین سال کے دوران منصوبہ کے مقاصد حاصل کر لئے جائیں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے مختلف اقدامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق دائود نے سرمایہ کاری بورڈ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کسی بھی منصوبہ کی ٹائم لائن پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے اس کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے قابل قدر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آر ایم آئی پراجیکٹ کا مقصد پاکستان میں کاروبار کے شعبہ میں مجموعی ریگولیٹری ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ متفق نظام الاوقات میں مکمل کیا جائے گا۔ عبدالرزاق دائود نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا مقصد محدود نہیں ہے اور یہ منصوبہ صرف کاروباری ماحول کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنے کیلئے شروع نہیں کیا گیا بلکہ اس کا مقصد سٹیئرنگ کمیٹی کے سامنے ان مسائل کے خاتمے اور ریگولیٹری فریم ورک کی بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کرنا بھی ہے تاکہ کاروباری ماحول میں بہتری کیلئے ضروری اقدامات کئے جا سکیں۔ عبدالرزاق دائود نے سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ اصلاحات کی نشاندہی اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے ترجیحی حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ مسائل کو کم سے کم وقت میں ختم کیا جا سکے اور خطے کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کاروباری سہولیات کی فراہمی میں اضافہ ہو سکے۔ آٹومیشن کی ضرورت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ آٹو میشن اس وقت تک بامقصد ثابت نہیں ہو سکتی جب تک کاروباری عمل کی ری انجینئرنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹو میشن کا مقصد کاروباری شعبہ کیلئے آسانیوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر کاروباری اخراجات میں کمی لانا بھی ہے۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے اس ضرورت پرزور دیا کہ سرمایہ کاری بورڈ میں بھی ادارہ جاتی انتظام کار کی ضرورت ہے تاکہ منصوبہ پر عملدرآمد اور اس کے نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سٹیئرنگ کمیٹی کے اکتوبر 2020ء میں ہونے والے اجلاس سے قبل انٹرنل ریویو میٹنگ کا آئندہ اجلاس ستمبر 2020ء کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.