فیصل آباد میں گھر میں بھیڑیا پالنا شہری کو مہنگا پڑ گیا

سول جج گلزار نے شہری کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ بھیڑیا محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 10 اگست 2020 21:37

فیصل آباد میں گھر میں بھیڑیا پالنا شہری کو مہنگا پڑ گیا
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10اگست2020ء) : فیصل آباد میں گھر میں بھیڑیا پالنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، سول جج گلزار نے شہری کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ بھیڑیا محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد مین ایک شہری کو بھیڑیا گھر میں پالنا مہنگا پڑ گیا۔ عدالت نے شہری کو 10ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

سول جج گلزار نے بھیڑیا محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق واپڈا ٹاؤن میں شہری نے بھیڑیا پالا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیا گیا بھیڑیا کمالیہ پارک میں چھوڑا جائے گا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے 5 اگست کو گلگت بلتستان میں برفانی چیتے کے غیر قانونی شکار کرنے پر وائلڈ لائف کی عدالت نے دو ملزمان کو دو سال قید اور 50 لاکھ جرمانے جبکہ 2 کو ایک ایک سال اور ایک کو 1 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں پولیس نے برفانی چیتے کا غیر قانونی شکار کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ پاکستان میں غیر قانونی شکار بہت زیادہ کیا جاتا ہے، حکومت اس حوالے اقدامات تو کر رہی ہے لیکن تاحال ناکافی ذرائع ہونے کی وجہ سے ایسے افراد کو کم ہی پکڑا جاسکتا ہے۔