جیکب آباد: قبضہ مافیا کے قبضوں پر وفاقی وزیر کی ہمشیرہ کو تشویش ،پولیس مددگار سینٹر پر قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ

منگل 11 اگست 2020 21:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) جیکب آباد میں قبضہ مافیا کے قبضوں پر وفاقی وزیر کی ہمشیرہ کو تشویش ،پولیس مددگار سینٹر پر قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایک بار پھر قبضہ مافیا سرگرم ہو گئی ہے جس پر وفاقی وزیر کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو نے تشویش کا اظہا رکیا ہے انکا کہنا ہے کہ پولیس مددگار سینٹر کے قریب گلی پر قبضے پر بلدیہ ،پولیس اور متعلقہ حکام کی خاموشی قابل افسوس ہے کیا شہر کو قبضہ مافیا کے حوالے کیا گیا ہے کہ وہ جہاں چاہیں قبضہ کریں ایسی لاقانونیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا پولیس مددگار سینٹر پر قبضہ فوری ختم کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :