وزیراعظم عمران خان کی بل گیٹس کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو،
کووڈ۔19 کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان میں پولیو ویکسین کی تیاری کے حوالہ سے تبادلہ خیال حکومت کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی انتہائی مؤثر ثابت ہوئی، بروقت اور دانشمندانہ مداخلت سے حکومت کووڈ۔19 کے صحت اور معیشت پر اثرات کو کم کرنے میں کامیاب ہوئی ،ملک کی معیشت دوبارہ کامیابی سے بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم عمران خان
منگل 11 اگست 2020 23:32
(جاری ہے)
19 کے صحت اور معیشت پر اثرات کو کم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور ملک کی معیشت دوبارہ کامیابی سے بحالی کی جانب گامزن ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے تسلیم کیا کہ گیٹس فائونڈیشن کی پاکستان کو معاونت میں کووڈ۔19 کے حوالہ سے اقدامات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو انفراسٹرکچر نے کویڈ۔19 کی صورتحال میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم اور بل گیٹس دونوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کے حفاظتی اقدامات کے تحت پولیو ویکسین کی بحالی کا عمل حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ویکسین کے پروگرام میں ملک کے دور دراز علاقوں سمیت پورے ملک میں تمام بچوں کی پولیو ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے پولیو ویکسینیشن کے حوالہ سے دستیاب سہولیات کی کووڈ۔ 19 کے دوران معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جیسا کہ نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) بھی پولیو کے خاتمہ میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان کووڈ۔19 سے حاصل ہونے والے تجربات کو پولیو کے خاتمہ کیلئے استعمال کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ بل گیٹس نے تسلیم کیا کہ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف پاکستان کی کاوشوں سے قیمتی انسانی جانوں اور معاشرہ کے زیادہ متاثرہ طبقات کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس نے مشترکہ ترجیحات پر باہمی تعاون کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.