دوہری شہریت کے حامل وزیراعظم کے 8معاونین ‘وزیراورمشیروں کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ درخواست دائر
تقرریوں کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے‘ تقرریوں کے نوٹیفیکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کیئے جائیں.درخواست گزار
میاں محمد ندیم بدھ 12 اگست 2020 12:10
(جاری ہے)
عدالت عظمی میں چیلنج کی جانے والی تقرری میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داﺅد، معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری(زلفی بخاری)،معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ ندیم افضل گوندل شامل ہیں. اپنے فیصلے میں ہائی کورٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعظم ریاست کے ایک اہم ترین ستون کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور انہیں متعدد ‘پیچیدہ فرائض انجام دینا پڑتے ہیں اور آئین کے تحت بیان کردہ وزیر اعظم کا کردار وہ اکیلے نہیں ادا کرسکتے. انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ریاست کے ایگزیکٹو کا کام کرنے کے قابل بنانے کے لیے انہیں عہدیداروں یا دیگر افراد کی مدد کے لیے تقرری کرنے کی آزادی حاصل ہونی چاہیے، خصوصی معاونین کی تعداد کے بارے میں کوئی پابندی نہیں ہے جو وزیر اعظم تعینات کرسکتے ہیں‘ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ دوہری شہریت رکھنے والے افراد کے تقرر پر کوئی پابندی نہیں ہے، آئین میں فراہم کردہ واحد پابندی آرٹیکل 63 (1) (سی) کے تحت ہے اور یہ پارلیمٹ میں منتخب ہونے والے یا منتخب کردہ افراد کی نااہلی تک محدود ہے. سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں دلیل دی گئی کہ کابینہ ڈویژن نے حال ہی میں 20 مشیروں اور معاونین خصوصی کے اثاثوں اور دوہری شہریت کی تفصیلات جاری کی ہیں اس کے علاوہ معاونین خصوصی کے پاس بھی پاکستان اور بیرون ملک لاکھوں روپے مالیت کی جائیدادیں ہیں درخواست میں حیرت کا اظہار کیا گیا کہ جب اتنے دشمن پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو کوئی غیر ملکی شہریوں سے قومی سلامتی، معیشت، ڈیجیٹلائزیشن اور منصوبہ بندی، مستقبل کے امکانات، سیاسی اور پارلیمانی امور سے متعلق امور پر غیر جانبدارانہ اور ایماندارانہ مشورے کی توقع کیسے کرسکتا ہے. اس اپیل میں ایسے افراد میں حساس معلومات کی مبینہ چوری کو جانچنے کے لیے وضع کردہ میکانزم پر سوال اٹھایا گیا جنہوں نے دوسرے ممالک سے تابعداری کا حلف لیا ہوا ہے اور انہیں ملک کے جوہری اثاثوں کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی و معیشت کے حوالے سے بھی حساس معلومات تک رسائی حاصل ہے. درخواست میں دلائل دیئے گئے کہ ان غیر ملکی شہریوں کی تقرری بھی وزیر اعظم کے اپنے عہدے کے لیے اٹھائے گئے حلف کے مترادف ہے جس میں پاکستان کے ساتھ وفاداری کا تصور دیا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ حساس معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے غیر ملکی شہریوں کو اہم مند عہدوں سے ہٹانا ضروری ہو گیا ہے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم
-
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر ڈویژن کا اجلاس ، بجٹ سمیت دیگر امور زیر بحث آئے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع
-
پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سنٹرز قائم کرنے کافیصلہ
-
شہریوں کو سستی اشیاء کی فراہمی، بجٹ میں وزیرِاعظم ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز مختص کیے جانے کا امکان
-
پنجاب حکومت کا اعلانات کے باوجود گندم خریدنے سے گریز‘کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہونے لگا
-
سرکاری اداروں کی نجکاری معاملہ،پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
-
بھارتی انتخابات تیسرے مرحلے میں داخل:بی جے پی کا گڑھ سمجھے جانے 93 حلقوں میں پولنگ جاری ہے
-
جسٹس محسن اختر کیانی کا سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی، فریقین کو نوٹسز جاری
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کی تحقیقات بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.