نون لیگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ فساد برپا کرنے نیب دفتر پہنچی تھی. شاہ محمود قریشی
لیگی راہنماﺅں کی گاڑیوں میں پتھروں کے بیگ کس لیے بھر کر لائے گئے تھے؟ وزیر خارجہ کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال
میاں محمد ندیم بدھ 12 اگست 2020 14:13
(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم آج ایوان کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے منی لاڈرنگ کی وبا اس ملک میں رہی ہے اور ہم نے ہی اس کا خاتمہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ہر معاملے میں حزب اختلاف کی تجاویز لیتے ہیں اور تمام معاملات پر حزب اختلاف کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کے خواہاں ہیں ایف اے ٹی ایف پر بھی طویل نشست ہوئی تھی.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران حزب اختلاف کے راہنماﺅں نے ہنگامہ آرائی کی جس پر وزیر خارجہ نے پوچھا کہ میں نے کیا غلط بات کی ؟شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قانون سازی ضروری ہے جبکہ حزب اختلاف کے کچھ ساتھی کہہ رہے تھے کہ نیب بل کے علاوہ بات ہو ہی نہیں سکتی. واضح رہے کہ گزشتہ روزوقفہ سوالات کے دوران شاہ محمود قریشی نے حکومت کی جانب قومی احتساب بیورومیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طلبی کے دوران پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کروانے کی پیشکش کی تھی‘قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے موقف پر ردعمل میں وزیر خارجہ نے کہاتھا کہ حکومت پنجاب یا پولیس کو اس قسم کی حرکت سے کوئی سیاسی یا ذاتی فائدہ نہیں ہوسکتا ہے، ماضی میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا. انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو مخاطب کرکے کہا تھاکہ آپ نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے اور یقیناً اس پر مکمل معلومات حاصل کی جائیں گی کہ اصل حقائق کیا ہیں اور ان حقائق کی روشنی میں اس کا تدارک کیا جائے گا تاکہ آئندہ اس قسم کا واقعہ رونما نہ ہو‘شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ پارٹی کے کارکنوں کو صبر و تحمل کا مظاہر کرنا چاہیے، عام طور پر پولیس ایسے واقعات سے کتراتی ہے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھاکہ مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کروالیتے ہیں جس کے جواب میں نون لیگی بنچوں کی جانب سے نعرے بازی گئی تھی تاہم باقی اپوزیشن جماعتیں خاموشی سے تماشا دیکھتی رہیں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کو ایسے واقعے سے ظاہری طور پر کوئی فائدہ نہیں دکھائی دیتا‘سوال یہ ہے کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا خواجہ آصف سمیت باقی قائدین پیش ہوتے رہے ایساکچھ نہیں ہوا وزیرخارجہ نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ ایسا کیوں ہوا؟. ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو ایسے واقعے سے ظاہری طورپرکوئی فائدہ نہیں دکھائی دیتا جوحقائق ہیں ان کی روشنی میں آئندہ کیلئے طے کر لیا جائے تاکہ دوبارہ ایسانہ ہو انہوں نے کہا کہ ہم تحقیق کریں گے ایسا کیسے اور کیوں ہو گیا،اس قسم کی حرکت سے حکومت وقت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ایسانہیں ہوناچاہیے. شاہ محمودقریشی نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) سمجھتی ہے ایسے واقعات سے فائدہ ہوگا تو غلط فہمی ہے، ن لیگ قیادت کی جانب سے کارکنان کو بھی صبرکی تلقین کرنی چاہیے احمقانہ حرکت کوئی بھی کرسکتاہے،کوئی ذی شعورایسی حرکت نہیں کرے گا. اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے پوائنٹ آف آڈر پرکہا کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز جب نیب کے دفتر پہنچی تو اس دوران پولیس نے مسلم لیگی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا. انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی کلچر میں یہ کوئی نہیں بات نہیں کہ کارکنان اپنے سیاسی رہنما کی حمایت میں نیب اور عدالت کے پاس جمع ہوئے ہوں انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر کا نتیجہ اچھا نہیں ہوتا، اس کا ردعمل ہوسکتا ہے، اگر مریم نواز نیب میں پیش ہو کر اپنا جواب جمع کرادیتی تو لوگ پرامن طریقے سے منتشر ہوجاتے. خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز کی گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ ہے کہ عدالتوں کے باہر اتنی پولیس فورس نہیں ہوتی جتنی لاہور نیب کے دفتر میں ہوتی ہے، انہیں کس بات کا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کارکنوں پر جبر کی انتہا کردی، یہ پاکستانی سیاست کے لیے خوش آئند بات نہیں ہے خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کارکنوں پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتی ہیں اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے. یاد رہے کہ مسلم لیگ نون کے قومی اسمبلی میں احتجاج کے جواب میں پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں لاتعلق رہیں اور کسی جماعت نے نون لیگ کا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نون لیگ کا واک آﺅٹ کرنے کا پلان دھرے کا دھرا رہ گیا.مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.