زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے پوری معیشت آگے بڑھنے سمیت دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے میں حکومتی کوششیں ثمر آور ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین زراعت

بدھ 12 اگست 2020 16:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) : جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت نے بتایاہے کہ زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے پوری معیشت آگے بڑھ سکتی ہے جس سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے میں حکومتی کوششیں ثمر آور ثابت ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین کے مطابق ملک کی 58فیصد آبادی کو اس وقت نیوٹریشن سے بھر پوری غذا میسر نہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں آبادی کی شرح میں زبردست اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث پاکستان کی آبادی آئندہ 20برسوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائیگی لہٰذا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کوپوراکرنے اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرناہوں گے۔

جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے پوری معیشت آگے بڑھ سکتی ہے جس سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے میں حکومتی کوششیں ثمر آور ثابت ہوسکتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بنی نوع انسان کی بہتری کیلئے بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ صرف اس اقدام سے ہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جینیاتی فصلات مستقبل میں بہترین غذائی پیداوار کی ضامن ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :