چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی کوئٹہ کے دورہ سے اسلام آباد واپسی

آج سینٹ اجلاس کی صدارت کریں گے

جمعرات 13 اگست 2020 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) چیرمین سینٹ کوئٹہ کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے ۔چیرمین سینٹ نے دورے کے دوران وزیراعلی ، گورنر سمیت اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

چیرمین سینٹ نے دورے کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی اور صوبائی وزرا سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ صادق سنجرانی آج (جمعہ کو)سینٹ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔