امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

جمعرات 13 اگست 2020 23:15

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوںمیں اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس کے نتیجے میں سست اقتصادی شرح نمو کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.4 فیصد بڑھ کر 1937.42 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1949 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے قریب نرخ 1.8 فیصد بڑھ کر 1945.27 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1954.30 ڈالر فی اونس طے پائی