صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی

اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد میں رقص کرکے مسجد کا تقدس پامال کیا، درخواست کا متن

جمعہ 14 اگست 2020 11:42

صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے میں گلو کار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمہ فرحت منظور خان کی مدعیت میں لاہور کے اکبری تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے اہل کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں موقف ختیار کیا گیا ہے کہ مسجد میں گانے کی فلم بندی کے لیے مناظر کی عکس بندی سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ایف آئی آر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فرحت منظور ایڈوکیٹ نے اس معاملے میں فن کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست 10 اگست کو دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :