نئے رہا ہونے والے طالبان قیدی دنیا کے لیے خطرہ ہیں،افغان صدر

امن کی خواہش پر اتفاق ضرور ہوا ہے لیکن اس کی یہ قیمت نہیں ہونی چاہیے تھی،اشرف غنی کا خطاب

جمعہ 14 اگست 2020 16:14

نئے رہا ہونے والے طالبان قیدی دنیا کے لیے خطرہ ہیں،افغان صدر
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) افغان صدر اشرف غنی نے خبردار کیا ہے کہ رہا ہونے والے یہ قیدی دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی تھنک ٹینک کے تحت منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کے باقی ماندہ قیدی بڑے جرائم میں ملوث رہے ہیں اور وہ نہ صرف افغانستان اور امریکہ بلکہ دنیا کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن کی خواہش پر اتفاق ضرور ہوا ہے لیکن اس کی یہ قیمت نہیں ہونی چاہیے تھی۔دوسری جانب بین الافغان مذاکرات سے قبل افغان حکومت نے عندیہ دیا کہ طالبان سے مذاکرات کا ابتدائی ایجنڈا تشدد کا خاتمہ ہو گا۔ تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ کسی معاہدے پر پہنچنے تک تشدد میں کمی نہیں آ سکتی۔