تحریک پاکستان کے بانیان کے تصور اور افکار کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہو گا،اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہو گا،مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے عوام کی حالت زار سے صحیح طور پر آزادی کی قدر و قیمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، مشترکہ بیان

جمعہ 14 اگست 2020 20:59

تحریک پاکستان کے بانیان کے تصور اور افکار کے مطابق پاکستان کو حقیقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خا ن سوری نے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے بانیان کے تصور اور افکار کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہو گا،مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے عوام کی حالت زار سے صحیح طور پر آزادی کی قدر و قیمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہاکہ آج کا دن ہمیں اپنے آباو اجداد کی لازوال قربانیوں اور انتھک جدو جہد کی یاد دلاتا جن کے ذریعے انہوں نے یہ ملک حاصل کیا، آزادی بلاشبہ ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اس کی قدر و قیمت ان لوگوں کو معلوم ہے جو غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے عوام کی حالت زار سے صحیح طور پر آزادی کی قدر و قیمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، جو گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔

اسپیکراسد قیصر نے کہاکہ پاکستان کے قیام کا مقصد ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا، جہاں قرآن و سنت کی روشنی میں ریاست میں بسنے والے تمام طبقات کے حقوق کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جاے۔اسد قیصر نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک جمہوری، خوشحال اور پرامن پاکستان کا خواب دیکھا تھا، جہاں سب کو مساوی حقوق حاصل ہوں اور دنیا کے لیے ایک بہترین مثال ہو، تحریک پاکستان کے بانیان کے تصور اور افکار کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہو گا۔

اسد قیصر نے کہاکہ جس کے لیے تمام مکتبہ ہاے فکر کا ایک صفحہ پر ہونا ضروری ہے، تحریک آزادی کے شہدا اور بانیان پاکستان کی لازوال قربانیوں اور انتھک جدو جہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان حاصل کرنے میں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیاں اور جدو جہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے، نوجوانوں پر ملک کی تعمیر و ترقی اور پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لیے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو اقوام عالم میں پاکستان کو ایک باوقار مقام دلانے کے لیے انتھک محنت اور جدو جہد کو اپنا شعار بنانے ہو گا، ملک کی تمام سیاسی قوتوں پر لازم ہے اپنے آپس کے اختلافات بھلا کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے یکجا ہوں، کرونا وائرس کی وبا کے دوران خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر اور رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ملک میں امن کے قیام کے لیے پاک افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ آج کا دن ہمیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خلوص نیت اور لگن سے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے، آج کا دن ہمیں اپنے منصوبوں پر کیے گے عمل اور حاصل ہونے والے نتائج پر غور کرنا ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ آج ہمیں ایک نئے جذبے اور عزم کے ساتھ ملک کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عہد کرنا ہوگا، چودہ اگست کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے۔

انہوںنے کہاکہ آج کا دن ہمیں بانیان پاکستان اور اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، ا?ج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم صوبائیت، لسانیت اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے متحد ہوکر کام کرنا ہوں گا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ہمیں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے اتحاد، ایمان اور یقین محکم کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔قاسم خان سوری نے کہاکہ اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے اقوام عالم میں پاکستان کو ایک باوقار مقام دلا سکتے ہیں