سکھر میں مگر مچھ کمسن بچی کو ایک ہی وار میں نگل گیا

10 سالہ زاہدہ خاصخیلی کینال کنارے کھیل رہی تھی کہ مگر مچھ نے حملہ کردیا، ایک ہی وار میں دیو قامت مگر مچھ بچی کو نگل کر کینال برد ہوگیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 14 اگست 2020 20:38

سکھر میں مگر مچھ کمسن بچی کو ایک ہی وار میں نگل گیا
سکھر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14اگست 2020ء) : سکھر میں مگر مچھ کمسن بچی کو ایک ہی وار میں نگل گیا، 10 سالہ زاہدہ خاصخیلی کینال کنارے کھیل رہی تھی کہ مگر مچھ نے حملہ کردیا، ایک ہی وار میں دیو قامت مگر مچھ بچی کو نگل کر کینال برد ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سکھر میں ایک افسوسناک خبر آئی ہے جہاں پر مگر مچھ کمسن بچی کو نگل گیا۔ صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ کے قریب کمسن بچی مگر مچھ کی خوراک بن گئی، نواحی علاقے سے گذرنے والے نارا کینال میں موجود مگر مچھ نے کمسن بچی کو نگل لیا۔

(جاری ہے)

10 سالہ زاہدہ خاصخیلی کینال کنارے کھیل رہی تھی کہ مگر مچھ نے حملہ کردیا، ایک ہی وار میں دیو قامت مگر مچھ بچی کو نگل کر کینال برد ہوگیا، حملے کی شکار بچی کے ساتھ موجود بچوں کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین پہنچ گئے۔ مقامی لوگوں نےبچی کوبچانےکی کوشش بھی کی لیکن ان کی تمام تدبیریں ناکام رہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کی لمبائی16 فٹ سے بھی زائد تھی اور بچی کو نگلنے کے بعد مگر مچھ پانی میں غائب ہوگیا۔ ذرائع محکمہ وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ 300سے زائدمگر مچھ دریا میں موجود ہیں اس لیے لوگ ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔ جائے وقوعہ موجود مکینوں نے مگر مچھ کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :