پاکستان ہم سب کا ہے، کمٹمنٹ لازوال ہوگی تو دنیا میں باوقارمقام حاصل کریں گے۔ شہر یار آفریدی

ہفتہ 15 اگست 2020 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2020ء) وزیر مملکت برائے سیفران شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے، کمٹمنٹ لازوال ہوگی تو دنیا میں باوقارمقام حاصل کریں گے۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کے ساتھ ہے اور رہے گا اقوام متحدہ کشمیر سمیت متنازعہ علاقوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر شہریوںنے وطن سے جس طرح اپنے دل وجان سے محبت کا اظہار کیا وہ اس بات کا مظہر ہے کہ ہم سب ایک ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر ملک کے لئے ہم سب متحد ہیں، آج پاکستان میں سب کو مل بیٹھ کر آگے بڑھنے کا سوچنا ہوگا۔ پارلمنٹ کو متحد ہوکر ملک وقوم کے مفاد میں فیصلے کرنا ہوںگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ بڑے چیلنجز سے گزر رہی ہے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ایک سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لئے اپنا فیصلہ کیا ۔