سی آئی اے ٹوبہ کی کامیا ب کاروائی2360 گرام چرس معہ 450رقم بکری برآمد ملزم گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 15 اگست 2020 19:05

سی آئی اے ٹوبہ کی کامیا ب کاروائی2360 گرام چرس معہ 450رقم بکری برآمد ملزم ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے منشیات کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے انچارج سی آئی انسپکٹر فریاد حسین معہ ابتسام الحق ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

سی آئی اے ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر سمندری رجانہ روڑ بالمقا بل چوہلہ پھلور روڈپرناکہ بندی کر تے ہو ئے مو ٹر سائیکل نمبر TSL-1427 رنگ سرخ پرسوارملزم محمد ہارون ولد عبدالغفور قوم آرائیں سکنہ 183گ ب کو روک کر مشکوک پاکر تلاشی لی۔دوران تلاشی ملزم سے2360گرام چرس معہ رقم بکری 450روپے برآمد ہوئی۔ملزم محمد ہارون ولد عبدالغفور قوم آرائیں سکنہ 183گ ب نے منشیا ت اپنے قبضہ میں رکھ کر ارتکاب جر م 9C CNSAکیا ہے۔ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے حسب ضابطہ کاروائی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :